22 جنوری 2018 - 17:08
تل ابیب میں سینکڑوں افراد کا وزیر اعظم کے گھوٹالوں کے خلاف احتجاج

اسرائیل میں گزشتہ شب ہزاروں افراد نے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے مالی گھپلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے خبر دی ہے کہ تل ابیب میں گزشتہ شب ہوئے یہ احتجاجی مظاہرے ارب پتی اسرائیلی “کوبی میمون” کے گھر کے سامنے ہوئے جو مالی بد عنوانیوں اور گھوٹالوں میں نیتن یاہو کے ساتھ ساتھ رہا ہے۔

احتجاجی مظاہروں میں شریک ایک اسرائیلی باشندے نے ہاآرتض کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نتین یاہو ایک فاسد شخص ہے اور لیکوڈ پارٹی کے حامی بھی ڈرپوک اور بزدل افراد ہیں ان کے لیے یہ کوئی فرق نہیں کرتا کہ ان کا لیڈر کون ہو۔

واضح رہے کہ بنیامن نیتن یاہو پیسے کے گھوٹالوں، کرپشن اور مالی فساد کے الزامات کی وجہ سے تاہم متعدد بار عدالت میں پیش کئے جا چکے ہیں ان کو عدالت میں دو کیسوں ۱۰۰۰ اور ۲۰۰۰ کا سامنا ہے دوسری طرف عوام بھی کئی بار ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر چکے اور کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲